کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر سمیت تمام اے سی ز اور پولیو افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جاری انسداد پولیو مہم میں 22 لاکھ 30 ہزار 134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے ہدف کو حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5825 موبائیل ٹیمز، 371 فکسڈ ٹیمز اور 214رومنگ ٹیمز انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں اچھی اور بری کارکردگی کی حامل ٹیموں کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ پولیو مرض زندگی بھر کی معذوری ہے۔ بچوں کا صحتمند مستقل والدین کے ہاتھوں میں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں۔ ان سے تعاون صحتمند پاکستان کی ضمانت ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ انسداد پولیو مہم 7جولائی تک جاری رہے گی۔ آخری دو روز کیچ اپ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر بس اڈوں، جھگیوں، کچی آبادیوں کو خصوصی طور پر ہدف کیا جائے۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی لاہور کے ہر پانچ سال عمر سے کم بچے کو پولیو قطرے پلانے میں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے۔ پولیو ٹیمیں قومی فریضہ ادا کررہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button