وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پارلیمانی اجلاس،مختصر کابینہ،سینیٹ ضمنی انتخاب میں خرم ذیشان کی حمایت کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا، جو باہمی مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہوا۔اجلاس میں چیئرمین عمران خان  کے نامزد کردہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے امیدوار خرم ذیشان کی متفقہ طور پر بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق صوبے میں عوام مینڈیٹ کی تکمیل اور انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے جلد ایک مختصر کابینہ کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button