وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز سے کہا ہے کہ وزیراعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر جاری کئے گئے سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے زور دیا کہ مصروف سڑکوں کے کنارے جمع ہونے والی گرد کی روزانہ پانی کے ساتھ صفائی کی جائے۔ اگر ضروری ہو تو دن میں ایک سے زائد بار پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ صفائی کے عمل کے دوران گرد اڑانے سے ہر ممکن گریز کیا جائے۔ مانیٹرنگ سٹاف انسداد سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اجلاس کے دوران دستیاب انسانی وسائل اور مشینری کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات نے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں زیادہ احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سیزن کے دوران زیادہ ٹریفک والے علاقوں پر فوکس کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں ستھرا پنجاب کا نیٹ ورک ہر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے مربوط تعاون کے ساتھ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ فیلڈ سٹاف کوڑا اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر بھی نظر رکھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں محکمہ بلدیات کے مرکزی کنٹرول روم میں آپریشنز کی تفصیل لازمی اپ لوڈ کریں۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*پی ڈبلیو سی اے اور شان فوڈز کے درمیان ثقافتی ورثے اور سیاحت کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
22 گھنٹے ago
وزیر بلدیات کا دیہات میں صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 24 ہزار 547 انسپیکشنز پر اظہار اطمینان
2 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،سپیشئل پلاننگ اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ
2 دن ago
پنجاب کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری،بلدیاتی انتخابات رمضان المبارک کے بعد متوقع،وزیر بلدیات
2 دن ago





