لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے وزیر اعلیٰ کو ملاقات کے لئے باضابطہ طور پر تحریری خط سی ایم سیکریٹریٹ جمع

مقامی حکومتوں کے مسائل کے فوری حل، عدالتی فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے باضابطہ طور پر تحریری خط وزیر اعلیٰ سکٹریرٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔ کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی درخواست تحریریں طور پر جمع کرادی گئی ہے تاکہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نو منتخب کو مقامی حکومتوں کے مسائل پیش کرسکے اور سابقہ پی ٹی آئی حکومت میں کیے گئے وعدوں پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ بھی سامنے رکھ سکے۔ کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے امید رکھتے ہے کہ مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیتے ہنگامی اقدامات اٹھائینگے کیونکہ تاریخ میں مقامی حکومتوں کیساتھ ایسا ظلم نہیں ہوا ہے جو موجودہ جاری دورانیہ کے دوران مقامی حکومتوں کے نمایندوں سے ہورہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button