*ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفد کی ملاقات*

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں شہری مسائل، بلدیاتی خدمات اور آئندہ ہونے والے اجلاس کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین نعمان احمد، شاہد فرمان بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، تمام علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور دیگر بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ میں خود مختلف علاقوں کے دورے کررہا ہوں تاکہ سڑکوں کی بحالی اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا جا سکے، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے کیونکہ شہر کی ترقی اور بہتری سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے

،اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ سے آئندہ ہونے والے اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر سے متعلق گفتگو کی،شہری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات پر مثبت بات چیت کی گئی، ڈپٹی میئر کراچی نے انہیں یقین دلایا کہ تمام معاملات باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے حل کئے جائیں گے تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

Back to top button