ریلیف آپریشن کا سارا خرچ تھیم پارک مالک سے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈی سی لاہور کا ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط ارسال کر دیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ریلیف آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تھیم پارک کا دورہ کیا۔کشمنر لاہور مریم خان، ڈی سی لاہور سید موسی رضا اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔متاثرہ شہریوں نے کہا کہ ہم جتنا شکر ادا کریں، اتنا ہی کم ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی پوری ٹیم دن رات ہمارے درمیان موجود رہی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حقیقی ماں،بہن اور بیٹی ہونے کا ثبوت دیاہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے رہائشیوں کے مسائل سنے، موقع پر حل کے لیے احکامات جاری کئے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے جاری ریلیف پروگرام اور پیش رفت سے آگاہ کیا

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کامیاب آپریشن پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ تھیم پارک رہائشی انتہائی مشکل حالات میں سے گزرے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عملہ اور مشینری 24 گھنٹے متحرک رہا۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ معصوم شہریوں سے دھوکہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔






