صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا کا آئندہ انتخابات کیلئے الیکٹورل لسٹوں اور ڈی لمیٹیشن کے امور پر بلتستان ڈویژن کا تفصیلی دورہ

صوبائی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے آئندہ انتخابات کیلئے الیکٹورل لسٹوں اور ڈی لمیٹیشن کے امور پر بلتستان ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف اضلاع سکردو، شگر، گانچھے اور ایڈیشنل ضلع روند کے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ڈپٹی کمشنرز ، ایل جی اینڈ آر ڈی کے آفیسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں، ووٹر لسٹوں کی تیاریوں اور اور ڈی لمیٹیشن کے امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے صوبائی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا کو انتخابی فہرستوں کی تیاریوں اور الیکٹورل لسٹوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکردو،ڈپٹی کمشنر شگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو ،اسسٹنٹ کمشنر سکردو ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر سرکاری و انتظامی آفیسران اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اقدامات تیز کیئے جائیں تاکہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے،اس سلسلے میں الیکٹورل لسٹوں کی تیاری اور ووٹر فہرستوں میں عوام کے شکایات کو دور کرنے اور نئے ووٹروں کے اندراج کے عمل کو شفاف طریقے سے آگے بڑھانے کیلئے کام تیز کیا جائے۔ان۔کا۔مذید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button