ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب قمبرانی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی، ٹریفک نظام کی بہتری، بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کے نظام کو سہل بنا دیا گیا ہے، اب کوئی بھی شہری گھر یا دفتر بیٹھ کر ایک منٹ میں شکایت درج کرا سکتا ہے، جس کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر یقینی بنایا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کئے جا رہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر عوامی مفاد کے منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری تک کوئٹہ شہر میں موجود تمام کچرے کے ڈھیر مکمل طور پر اٹھا لئے جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیاں اور آلات کمپنی کے حوالے ضرور کئے گئے ہیں تاہم اس کے بدلے فی ٹن کچرا اٹھانے کی سب سے کم لاگت حاصل کی گئی ہے۔،انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے پرانے سگنلز کی مرمت اور نئے سگنلز کی تنصیب کا عمل جاری ہے، اس ضمن میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تواتر سے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ بلڈنگ کوڈ کو ریوائز کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے،اب رہائشی نقشے ایک ہفتے جبکہ کمرشل نقشے ایک ماہ کی مدت میں جاری کئے جا رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی نے مزید کہا کہ ڈیری فارمز اور مکینک ورکشاپس کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے میکنزم تیار کیا جا رہا ہے جبکہ گداگروں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف سخت کارروائی کے لئے اقدامات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان سمیت انجمن تاجران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہر کے مختلف چوراہوں کی تزئین و آرائش میں تعاون کریں،اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ، نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ، قائمہ کمیٹی برائے میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین سردار زین العابدین خلجی اور دیگر عہدیداران نے ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی کا استقبال کیا۔اجلاس میں شہر کی صفائی، ٹریفک، بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد، گداگروں کے تدارک اور دیگر بلدیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،چیمبر کے عہدیداران نے شہر کے مسائل کے حل کے لئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی اور یقین دہانی کرائی کہ چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے،اجلاس کے اختتام پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
Read Next
1 دن ago
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
1 دن ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026





