وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرٹ کے فروغ اور سروس ڈلیوری کی بہتری سے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا ریاست سے دوری ختم ہوگی اور ایک شفاف و فعال نظامِ حکومت تشکیل پائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوگی آج یہ وعدہ پورا کر دکھایا وعدہ کرتے ہیں کہ میرٹ پر مبنی نظام اور میرٹوکریسی کو فروغ دیں گے تاکہ ہر حقدار کو اس کا حق ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاؤن کوئٹہ میں صوبے کے پہلے اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پروگرام کا افتتاح کیا اور اسکولوں کے سربراہان کو متعلقہ علاقے کے رکن صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں بسوں کی چابیاں حوالے کیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی ایک خواب تھا جو آج حقیقت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام میں سب سے پہلے "اقرأ” کا حکم دے کر تعلیم کی اہمیت اجاگر کی گئی مگر افسوس کہ معاشرتی طور پر تعلیمِ نسواں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں ہمیشہ تعلیم، خصوصاً تعلیمِ نسواں کو نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بزرگوار میر غلام قادر بگٹی نے بیکٹر میں پہلا اسکول قائم کیا تھا جہاں ابتدائی چھ ماہ تک وہ خود اور ان کی بہن پہلے دو طالب علم تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا آغاز اساتذہ کی میرٹ پر کنٹریکٹ بھرتی سے کیا۔ اگرچہ یہ فیصلہ غیر مقبول جانا گیا مگر وقت نے ثابت کیا کہ یہ درست اقدام تھا وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت نے لگ بھگ 14 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جس کے نتیجے میں 3200 غیر فعال اسکول دوبارہ فعال ہوئے اور 94 ہزار بچوں کا داخلہ ممکن ہوا کالجز کی حاضری میں 60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 600 کمیونٹی اسکولوں میں 32 ہزار نئے طلبہ داخل ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کمیونٹی اسکولوں کو دو کمروں تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کے لیے سالانہ 79 ملین روپے کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور حکومت اس کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنا کر نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے میرٹ کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے افسران کسی دباؤ کے بغیر میرٹ پر فیصلے کریں وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے باقی ماندہ بند اسکول سردیوں کی تعطیلات کے بعد سو فیصد کھل جائیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے کے بعد محکمہ تعلیم میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کروایا جارہا ہے بلیدہ میں اس کی کامیاب مثال موجود ہے جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعلیمی ادارہ کامیابی سے علم کی روشنی پھیلا رہا ہے اس ماڈل کو پورے بلوچستان میں وسعت دی جائے گی تاکہ تعلیم اور صحت تک ہر شہری کی رسائی ممکن بنائی جا سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم دن رات محنت کریں گے، میرٹ کو بنیاد بنائیں گے اور بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز اسکول جناح ٹاؤن کوئٹہ کے لئے دو بسوں کی فراہمی کا اعلان بھی کیا جبکہ ہدایت کی کہ اسکولوں کو فراہم کردہ بسوں کا رنگ پیلا رکھا جائے تاکہ دنیا کے بیشتر ممالک کی طرز پر یہ تعلیمی اداروں کی مخصوص پہچان کے طور پر جانی جائیں، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاؤن کوئٹہ پہنچنے تو صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری تعلیم اسفندیار خان کاکڑ، سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا اور بچوں نے پھول پیش کئے اسکول کی طالبات کے بینڈ دستے نے وزیر اعلیٰ کو سلامی پیش کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بینڈ دستے کی کارکردگی و صلاحیتوں پر انہیں شاباش دی اور دو لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا۔
Read Next
1 ہفتہ ago
UN Resident Coordinator Praises Balochistan’s Digital Health Transformation During High-Level Visit
3 ہفتے ago
وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
محمد شہباز شریف کا میر سرفراز بگٹی کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان، وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
3 ہفتے ago
ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
4 ہفتے ago
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں انٹرنل ڈویلپمنٹ اور شہری خوبصورتی کے جامع منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا،میر سرفراز بگٹی
Related Articles
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس
دسمبر 29, 2025
صوبائی حکومت عوام کو بہترین سروس کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان
دسمبر 26, 2025
بلوچستان کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دسمبر 16, 2025



