سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا داؤد خان نے ڈی جی کیپٹل میٹروپولیٹن وحیدالرحمان کے ہمراہ رنگ روڈ اور چمکنی کے مال مویشی منڈیوں کا دورہ اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

مال مویشی منڈیوں میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئے, مویشیوں کا بھی ہر طرح کا خیال رکھا جائے اورہرقسم کی سہولیات فراہم کی جائے۔ رینگ روڈ پر قائم مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کیں، مویشی منڈیوں کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، گائیڈ لائنز بھی چیک کئے، راستوں کو کھلا رکھنے اور عوام کے بیٹھنے کی جگہ توسیع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سیکرٹری بلدیات جناب داود خان نے فائر بریگیڈ سے پانی کا ٹینکر منگوایا اور جانوروں پر پانی کے چھڑکائوں کی ہدایات جاری کئے اور جس جگہ پر سائبان نہیں تھا اسے فوری یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے۔






