ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل علامہ اقبال کے مختلف علاقوں، جن میں ایل ڈی اے ایونیو، علی رضا آباد، اور اتحاد ٹاؤن شامل ہیں، کا تفصیلی دورہ کر کے میونسپل سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی او ایم سی ایل، اور اے سی علامہ اقبال ٹاؤن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور کو اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن کی جانب سے صفائی ستھرائی کے آپریشنز، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشنز کو بلاتفریق یقینی بنایا جائے اور میونسپل سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے عمل میں غفلت پر زیرو ٹالرینس اپنانے اور واسا کو تمام مین ہولز مکمل طور پر ڈھکے رکھنے کی سخت ہدایت دی۔ انہوں نے زور دیا کہ رہائشی علاقوں سے جھگیوں اور مویشیوں کے باڑوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں کیونکہ ان کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل ہے۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






