کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی، انسداد سموگ، گندم و آٹا دستیابی، فلڈ نقصانات تخمینے پر اضلاع کی پیشرفت جائزہ کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی، انسداد سموگ، گندم و آٹا دستیابی، فلڈ نقصانات تخمینے پر اضلاع کی پیشرفت جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈویژنل اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے شرکت کی۔ ڈی سیز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب نقصانات تخمینہ کیلئے اضلاع کی ٹیمیں متعقلہ اداروں کے ساتھ سروے کررہی ہیں، لاہور ڈویژن میں آٹا چینی قیمتیں مستحکم ہیں، خلاف ورزی پر کریک ڈاون جاری ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں انسداد سموگ کیلئے سکواڈز بن چکے ہیں، راونڈ دی کلاک کاروائیاں کریں، انہوں نے کہا کہ موٹرویز کے گرد ایریاز میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کیلئے قوانین کے تحت کاروائیاں کریں، غیر معیاری فیول، کوڑے کو جلانے اور ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر تمام اضلاع کریک ڈاون کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں امسال ڈینگی کیلئے کوئی نیا ہاٹ سپاٹ پیدا نہیں ہوا اور ڈینگی سے کوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی، انسداد ڈینگی کیلئے اکتوبر اہم ترین ہیں سو فیصد ڈینگئ لاروا سرویلنس ہونی چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور قصور اضلاع میں آٹا و گندم کی مکمل دستیابی و فراہمی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات لاہور حامد ملہی نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button