درختوں کی بہتر نشونما کے لئے شاخ تراشی کے احکامات،سیکرٹری ہاؤسنگ کی تمام پی ایچ اے ایجنسیوں کو عملدرآمد کی ہدایت

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اضافی شاخوں اور بے ہنگم نشونما سے درختوں کی ظاہری خوبصورتی ماند پڑتی ہے۔ سڑکوں سے ملحقہ درختوں کی بڑھی ہوئی شاخوں سے حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ بڑھی ہوئی شاخیں بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ اضافی اور خشک شاخوں کی کٹائی سے درختوں کی نشونما میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button