وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پُرخلوص پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سنتِ ابراہیمی ہمیں نہ صرف قربانی اور ایثار، بلکہ مشکلات میں ثابت قدم رہنے کا درس بھی دیتی ہے، جو اسلامی تعلیمات کا جوہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہمیشہ رواداری، ہمدردی اور اجتماعی فلاح و بہبود کی علامت رہا ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ قربانی کے اصل جذبے کو اپنے کردار اور عمل کے ذریعے اجاگر کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رسمِ ابراہیمی کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم روحانی اخلاص، سماجی بھائی چارے اور قومی ترقی و سماج کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔ سید مراد علی شاہ نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ مقدس سرزمین پر اپنی عبادات کے دوران سندھ اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمان ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں اور انہیں بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیاں تب ہی مکمل ہوتی ہیں جب ہم اپنے ارد گرد موجود غریب، مسکین، یتیم اور مستحق افراد کو بھی ان خوشیوں میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا معاشرہ ہمیشہ انسان دوستی، قربانی اور اتحاد کا علمبردار رہا ہے اور ہمیں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے پیغام”سائينم سدائين ڪرين مٿي سنڌ سـُڪار، دوست مٺا دلدار عالم سڀ آباد ڪرين“ کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف اپنے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کی بھلائی کے لیے بھی ہم اپنا کردار ادا کریں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
6 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
6 گھنٹے ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
1 دن ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
1 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
Related Articles
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی ملاقات،کراچی کیلئے پانی کی فراہمی اور نکاسی کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ*
3 دن ago



