سندھ حکومت کا صوبے کے 12 سیکنڈری شہروں کا ماسٹر پلان بنانے کا اعلان ،پلان کے پیکیج ون میں سکھر ڈویژن کے ، روہڑی ، خیرپور ، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو شامل

روہڑی کے ماسٹر پلان پر اسٹیک ہولڈرز سے کمشنر آفیس سکھر میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ ، ڈائریکٹر جنرل اربن اینڈ ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ ڈاکٹر امتیاز بھٹی ، کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ ، نثار صدیقی ٹاؤن کمیٹی چیئرمین طارق چوہان ، پروجیکٹ کنسلٹنٹس کے نمائیندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر سندھ حکومت سندھ کے سیکنڈری شہروں کے طویل اور قلیل مدتی ماسٹر پلان بنا رہی ہے تاکہ اربن گروتھ کے چیلینجز کو ایڈر کر سکیں ۔انشاء اللہ سندھ کے تمام شہروں کے ماسٹر پلان عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیئے جائیں گے ۔ان ماسٹر پلان پر امپلیمینٹیشن بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ اربن چیلینجز سے اچھی طرح سے نمٹ سکیں ۔سکھر ماسٹر پلان 2018 میں نوٹی فائی کیا گیا ، جس میں بہت سی خامیاں ہیں ،

سکھر کا ماسٹر پلان جرنل ڈاکیومنٹ ہے ، یہ محض ڈولپمینٹ کا تصور پیپر ہے کوئی ماسٹر پلان نہیں میئر سکھر کی حیثیت سے یہ معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے ، اس پر کام ہو رہا ہے اور اس کو ٹھوس اور حقیقی ماسٹر پلان بنایا جا رہا ہے ۔ماسٹر پلان عالمی معیار کے اصولوں پر مبنی ہو جس میں ہر چیز شامل ہو کہ اربن روڈس کہاں ہے ، کچی آبادیاں کس حصے میں ہیں اور انڈسٹریل زون کس علاقے میں ہیں ۔عدالت میں ایک کیس چل رہا تھا جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سکھر کی ڈویلپمنٹ کا تصوراتی ڈاکیومنٹ پیش کیا تھا ، جس کو بعد میں سکھر ماسٹر پلان کے طور پر نوٹی فائی کردیا گیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button