وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نئے صوبے کی بات ایک شوشہ ہے زہنی فتور ہےنیا صوبہ بنے گا تو کتنی اسمبلیاں کتنے دفاتر بنانے ہوں گے؟ بلدیات کا نظام سب سے ذیادہ بااختیار سندھ کا ہے جمہوریت کے جو لوگ چمپین بنتے ہیں انہوں نے بلدیاتی اداروں کو معطل کردیا تھا ہم بلدیاتی اداروں کو مذید بااختیار کررہے ہیں یہ بات انہوں نےایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) کے آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بہتری کرکے دکھائے گی ہم صرف کراچی میں نہیں پورے سندھ میں کام کر کے دکھائیں گے ہمیں پتا ہے شہر کی سڑکوں کی صورتحال خراب ہے چیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت اور وژن کے تحت شہر کے انفراسٹریکچر پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق سے ہمیں چند فیصد حصہ ملتا ہے کراچی کے لئے وفاق کی کیا کوئی زمہ داری نہیں ہے؟ مگر سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہم پر تنقید کرتے ہیں ہماری نیت پر شق نہ کیا جائے ہم بہتری کی جانب جانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے میں جس افسر کے خلاف شکایت ہوتی ہے فوراً ایکشن لیتے ہیں کوئی بھی افسر ایسا نہیں جس کے خلاف ایکشن نہ لیا جاسکتا ہو جو افسر اپنے آپ کو طاقتور سمجھتا ہے اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ

ستاٸیسویں ترمیم کراچی اور آباد والوں کے لیے ہے۔ستاٸیسویں ترمیم میں عوام کی بھی بہتری ہے کراچی واحد شہر ہے جہاں لوگ گھومنے نہیں بلکہ بسنے کے لیے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کی مثال ہمارے سامنے ہے متاثرین آج تک پریشان ہیں ہم نے نسلہ ٹاور بچانے کے لیے باقاعدہ بل بھی منظور کرایا تھا عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ماضی میں عدالتوں سے جو کمنٹس اور فیصلے آتے تھے وہ سب کے سامنے ہے ناصر شاہ نے کہا کہ درست بات پر ہم افسران کے خلاف لازمی ایکشن لیتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کام کیا جائے پالیسی اور بائی لاز بنائے جارہے ہیں جس طرح قانون کی خلاف ورزی کی گئی دبٸ میں کوئی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا زمین کے معاملات کو دیکھا جارہا ہے زمین کے معاملات کو آباد کے لوگ خود بھی دیکھیں گے اگر کوئی قبضہ کرتا ہے تو وہ بھی کوئی ڈویلپرز یا بلڈر ہی ہو گا ناصر شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بہتری اور امن کا وژن ہے وزیر اعلیٰ سندھ بلاول کے مشن کو آگے بڑھانے میں پیش پیش ہیں بلڈر ایک اہم شعبہ ہے تعمیراتی صنعت کے چلنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے آباد کے ممبران کے مساٸل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں آباد کے ممبران کو جو سہولتیں درکار ہیں فراہم کی جائے گی کچھ ایشو ہیں جن کو مل کر حل کریں گے عوام کی سہولت کے لیے تمام وساٸل بروئے کار لاٸیں گے جو سکیم شروع کی گٸ ہیں ان کو انجام تک پہنچایا جاۓ گا ماضی میں جو غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں اس کو دیکھا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ ملک اور فوج کے لیے ہماری جان حاضر ہے ہماری افواج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا پاک فوج کے جوان ہمارے لیے اپنی جان قربان کررہے ہیں





