پنجاب حکومت نے چھ اسسٹنٹ کمشنرزکے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق فیصل فرید کو اسسٹنٹ کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد شاہد انور کو سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔
فیصل ندیم کو سیکشن آفیسر لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز مقرر کیا گیا ہے۔نوید احمد سندھو کا تبادلہ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیا گیا ہے۔ رابعہ نور کو سیکشن آفیسر پرسنل ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہمایوں سکندر کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور سیکشن آفیسر پوسٹ کیا گیا ہے۔






