سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی خصوصی کاوشوں،اورمیڈیا انڈسٹری کی بہتری کے پیش نظر صوبائی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں *گلگت بلتستان ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* اور *ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ان دونوں پالیسیوں کا بنیادی مقصد سرکاری اشتہارات اور حکومتی پیغام رسانی کے پورے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، مکمل شفافیت کو یقینی بنانا، میرٹ پر مبنی تقسیم کو فروغ دینا اور خطے میں ایک ذمہ دار اور موثر میڈیا ماحول قائم کرنا ہے۔سیکریٹری اطلاعات دلدرا احمد ملک نے مزید کہا ہےکہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 سابقہ 2018 پالیسی کی جگہ لے گی، جس میں ABC سرٹیفائیڈ اخبارات، علاقائی و قومی سطح کے معتبر پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا اور مستند علاقائی اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی فراہمی کے لیے واضح نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ علاقائی اخبارات کی سرکولیشن اور اصل ریڈر شپ کی تصدیق Audit Bureau of Circulation کے ڈیٹا سے منسلک کی گئی ہے جبکہ ایک اعلیٰ سطحی اوور سائٹ کمیٹی ہر چھ ماہ بعد مرکزی میڈیا لسٹ کا جائزہ لے گی تاکہ اصل قارئین رکھنے والے اخبارات تک اشتہارات کی منصفانہ فراہمی یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اخبارات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی سپلیمنٹس کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے جبکہ قومی پالیسی کے مطابق لینگویج کے اضافی چارجز ختم کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ٹینڈرز، آسامیوں کے اشتہارات، شوکاز نوٹسز اور سرکاری اعلامیے مخصوص مالیاتی حدود اور پوسٹ کی نوعیت کے مطابق مختلف درجے کے اخبارات میں شائع کیے جائیں گے تاکہ پورے خطے میں معلومات کی یکساں ترسیل ممکن ہو سکے۔ خصوصی سپلیمنٹس اور موضوعاتی مہمات کی نگرانی بھی محکمہ اطلاعات ہی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے *ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد سرکاری محکموں کی تشہیری مہمات کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں کے مطابق موثر بنانا اور ویب بیسڈ اشتہارات میں شفافیت لانا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت علاقائی و قومی سطح کے معتبر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب چینلز، ایف ایم ریڈیوز اور کیبل نیٹ ورکس کو واضح شرائط اور باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد سرکاری اشتہارات دیے جائیں گے۔ تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فالوور شپ، ٹریفک، کنٹینٹ کا معیار اور علاقائی رسائی کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی، جبکہ مہمات کی منظوری ایک بااختیار سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ سیکریٹری اطلاعات نے مذید کہا کہ ڈیجیٹل اشتہارات کے لیے پہلی بار واضح بلنگ میکنزم، مانیٹرنگ، نتائج کی تصدیق اور مقررہ مدت میں مطلوبہ ویورشپ یا ریچ پوری ہونے کے بعد ادائیگی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس سے سرکاری وسائل کا مؤثر اور شفاف استعمال یقینی ہو گا۔ اس کے ساتھ علاقائی زبانوں، مقامی نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا چینلز کے لیے خصوصی اہتمام بھی شامل ہے۔سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے مزید کہا کہ علاقائی میڈیا کا دارومدار سرکاری اشتہارات پر ہے، اسی لیے دونوں پالیسیوں میں میڈیا انڈسٹری کی پائیداری، صحافتی معیار کے فروغ اور منصفانہ تقسیم کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات اشتہارات کے اجرا، مواد کی تصدیق، اصول و ضوابط کی نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کا مجاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ *ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* اور *ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* خطے میں میڈیا کے استحکام، ذمہ دارانہ صحافت اور عوام تک درست، بروقت اور وسیع تر معلومات کی رسائی کو یقینی بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوں گی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
ای ٹی آئی-جی بی اور محکمہ C&W کے درمیان اہم اجلاس، ترقیاتی امور پر تفصیلی غور
2 دن ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
2 دن ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
3 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
Related Articles
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
1 ہفتہ ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 ہفتے ago



