بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کا واحد حل اکاؤنٹ فور سے وابستہ ہے ۔ بلدیاتی ادارے مالی طور ہر دن بدن کمزور سے کمزور تر ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ کرونا وباء کے دوران صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ذرائع امدن کے 120 سے زائد ٹیکسز ختم کئے جب کہ بعد ازاں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے نام پر صوبائی حکومت کے ٹیکسز کو ختم کرنے کی بجائے بلدیاتی اداروں کے دو فیصد منتقلی جائداد ٹیکس کو ختم کر کے ایک فیصد کر کے بلدیاتی اداروں کے ذرائع امدن پر شب خون مارا۔یہی نہیں بلکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نام پر سابق صلع کونسلز کو ختم کر کے انکے سٹاف اور پنشنرز جو TMAs کے حوالہ کر کے انکی اخراجات پر اخراجات کا اصافہ شامل کر دیا جب کہ اس دوران رورل ڈویلپمنٹ کے محکمہ کو ختم کر کے ان کے سٹاف کا اصافی بوجھ بھی TMAs پر ڈال دیا گیا جب کہ ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لا کر نیا سٹاف بھرتی کر کے بلدیاتی عملہ فائر بریگیڈ کو غیر فعال کر کے بلدیاتی اداروں ہر تاحال مالی بوجھ بنایا ہوا ہے۔ اس طرح بلدیاتی ادارے مالی طور ہر بہت ہی کمزور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کوئی پرسان حال نہیں اور بلدیاتی ادارے اہنے ملازمین اور پنشنرز کو گذشتہ کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔ ۔ جب کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے یہ ادارے صوبائی حکومت کی ایڈیشنل گرانٹ پر انحصار کر رہی ہیں مزید برآں صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی اور سابق فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاونٹ کی وقتاً فوقتاً بندش اور توسیعی مراحل بھی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں میں اڑے آتی ہے۔ھس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم ہیں اور ان کے بچے بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرہرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا میںا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان سے ہر زور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کے تعطل کو دور کرنے کے لئے اکاونٹ فور کے ذریعہ بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے فوری عملدرآمد کیا جائے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
2 دن ago
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا پانچ اگست پشاور جلسے کے حوالے سے اہم وڈیو پیغام
3 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا
Related Articles
خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں5 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیموں کی منظوری
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
1 ہفتہ ago



