میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی کے ایک دیرینہ شہری مسئلے کے مستقل حل کی جانب اہم پیشرفت کرتے ہوئے جہانگیر روڈ کی مستقل بحالی اور اس سے متصل برساتی نالے کی تعمیرِ نو کے لیے ٹینڈر کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے، تمام اندرونی مراحل، تکنیکی جانچ پڑتال اور ضروری منظوریوں کی تکمیل کے بعد جہانگیر روڈ کی بحالی کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، ٹھیکیداروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر بولیاں طلب کر لی گئی ہیں، اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو مکمل طور پر کے ایم سی کے اپنے وسائل سے فراہم کی جارہی ہے، یہ مالی منظوری کے ایم سی کونسل نے دی تھی،منصوبے کا مقصد جہانگیر روڈ کی طویل المدتی اور پائیدار بنیادوں پر تعمیر و مضبوطی ہے تاکہ شہریوں اور روزانہ سفر کرنے والوں کو برسوں سے درپیش خستہ حالی اور ناکافی نکاسی آب کے مسائل سے نجات مل سکے، اس کے علاوہ کے ایم سی نے ناتھا خان برج کے مقام پر متبادل سڑک کی تعمیر کے لیے بھی ٹینڈر جاری کر دیا ہے جو شہر کی ایک اہم رابطہ سڑک ہے، 78 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ علاقے میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی اور بہتر سفری سہولت فراہم کرے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ عملدرآمد کے مراحل کو تیز کریں، ہر سطح پر شفافیت یقینی بنائیں اور مقررہ ٹائم لائنز کی سختی سے پابندی کریں، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل شہریوں کی آمدورفت میں بہتری، مسائل کے حل اور پائیدار شہری ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے لوگ قابلِ اعتماد انفراسٹرکچر کے مستحق ہیں اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ منصوبے ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم اس شہر کو مؤثر، ذمہ دارانہ اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
7 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیمیں برسات کے باعث الرٹ، پمپنگ اسٹیشنز فعال
7 دن ago






