صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سوک سینٹرحیدرآباد میں ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآبادکے آفس میں "آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی حیدرآباد چیپٹر”کا افتتاح کیا -اس موقع پرصوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایساخودکارنظام کراچی کے بعدحیدرآبادریجن میں شروع کیاگیاہے اور اب سکھراورایس بی سی اے سندھ کے دیگرریجن میں بھی جلدشروع کیاجائیگا- اس آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی ناصرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ شفافیت،جوابدہی اور بہترین سروس ڈلیوری کو یقینی بنائے گا ،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں اورتعمیراتی صنعت کو ایسے پلیٹ فارم سے جوڑا جائے جو عالمی معیار کے مطابق ہو-اس نظام کے تحت400 اسکوائرگزکی عمارات اور مکانات کی منظوری آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی کے ذریعے قلیل مدت میں حاصل کی جاسکے گی- عوام کوبہتراور جدید سہولیات فراہم کرنا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا ویژن ہے اور اس کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ ، تمام وزراءسمیت پی پی پی رہنماﺅ ں و کارکنان اپنابھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور آج آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی کا افتتاح بھی پی پی پی کے ویژن کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے-انہوں نے مزید کہا کہ ہم حیدرآباد کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنے کی کوشش میں لگے ہو ئے ہیںجن میں سے کچھ حل کرلیے گئے ہیں اور کچھ پر کام شروع کیاجائیگا- انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوکل کونسلوں کومزیدمستحکم کریں گے تاکہ مسائل جلد حل ہوسکیں-
Read Next
3 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
6 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
6 دن ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
1 ہفتہ ago
سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
Related Articles
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی*
2 ہفتے ago



