ڈی جی ایل ڈی اے کاخورشید قصوری روڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، اور مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے خورشید قصوری روڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، اور مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔کمرشل سڑک کے دونوں اطراف دیدہ زیب اور دلکش ٹائلیں اور پیور لگایا جا رہا ہے۔خورشید قصوری روڈ پر پلانٹر اور خوبصورت لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں۔ حسین چوک کے گول چکر کے اطراف سڑک کشادہ ہونے سے ٹریفک روانی بہتر ہو گی۔حسین چوک گول چکر کے اطراف کمرشل املاک کے باہر بھی ٹف ٹائلز اور پیور لگائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ گلبرگ سکیم میں مرحلہ وار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔خورشید قصوری روڈ پر بھی واک ویز، فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کاموں سے پیدل چلنے والوں کو سہولت ہوئی ہے۔پارکنگ ایریا میں اضافہ اور علاقہ ڈسٹ فری ہوا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button