لوکل کونسل آفیسرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر بلدیات، دیہی انتخابات و ترقی (Local Government, Rural Elections & Development Department) سے باضابطہ ملاقات کی درخواست کر دی ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر سلیم خان کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے ایسوسی ایشن کی باقاعدہ منظوری کے بعد وزیر بلدیات سے تعارفی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد ٹی ایم ایز (TMAs) کو درپیش انتظامی، مالی اور سروس سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا اور مقامی حکومتوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کرنا ہے۔ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ مقامی حکومتوں کو درپیش وسائل کی کمی، ٹیکسیشن، انتظامی امور اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق چیلنجز پر تعمیری گفتگو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ وزیر بلدیات کے ساتھ یہ ملاقات مقامی حکومتوں کے مسائل کے مؤثر حل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایسوسی ایشن نے وزیر بلدیات سے درخواست کی ہے کہ ملاقات کے لیے مناسب تاریخ اور وقت مقرر کرکے جلد از جلد آگاہ کیا جائے تاکہ باہمی مشاورت کے ذریعے مقامی حکومتوں کے نظام کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا سکے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
2 گھنٹے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
1 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
Related Articles
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
5 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
1 ہفتہ ago



