خوشاب، بھکر، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، چکوال، اٹک، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وزیر آباد اور تلہ گنگ میں بھی واسا کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے باقی ماندہ 11 اضلاع میں واسا بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ 2025 (VII of 2025) کے سیکشن 1 کی ذیلی دفعہ (3)، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعدخوشاب، بھکر، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، چکوال، اٹک، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وزیر آباد اور تلہ گنگ میں بھی واساز کا قیام اور انھیں فعال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے مجموعی طور پر 22 نئی واساز کے قیام اور تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button