کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبے لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبے لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ منصوبے بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع، اور معاشرتی خدمات فراہم کرکے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو آسان اور خوشحال بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پیکیج کے تحت جاری ترجیحی منصوبوں کی پیشرفت اور گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں لوگوں کی معیار زندگی میں مزید بہتر آئیگی کیونکہ یہ منصوبے بنیادی سہولیات، روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ اس سے غربت کی کمی، معیشت استحکام، اور سماجی ترقی ہوتی ہے جس کا مثبت اثر براہ راست عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے، یہ منصوبے سرسبز و شاداب ماحول، جدید انفراسٹرکچر، اور بہتر معیارات زندگی فراہم کرتے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے تحت 12 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 6 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبے لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ منصوبے بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع، اور معاشرتی خدمات فراہم کرکے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو آسان اور خوشحال بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پیکیج کے تحت جاری ترجیحی منصوبوں کی پیشرفت اور گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں لوگوں کی معیار زندگی میں مزید بہتر آئیگی کیونکہ یہ منصوبے بنیادی سہولیات، روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ اس سے غربت کی کمی، معیشت استحکام، اور سماجی ترقی ہوتی ہے جس کا مثبت اثر براہ راست عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے، یہ منصوبے سرسبز و شاداب ماحول، جدید انفراسٹرکچر، اور بہتر معیارات زندگی فراہم کرتے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے تحت 12 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 6 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button