میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین نے وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی جانب سے ڈائریکٹر آڈٹ کی فوری تعیناتی ،تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی یقین دہانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کئی روز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ایم سی ایل کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی بر وقت ادائیگی نہ ہونے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور لیبر ونگ کے عہدیداران محبوب بھٹی ،منیر ٹکا خان اور صوفی ریاض الدین کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر سے مذاکرات کئے جس میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی ملازمین اور پنشنرز کو ہفتے کے روز تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کر دی جائے گی ۔وفد نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق ، وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان سواتی سے بھی ملاقات کی اور اپنے مطالبے سے آگاہ کیا جس پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے مطالبے پر مثبت پیشرفت ہو رہی ہے اور جلد تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ صوبائی وزراء اور ڈپٹی کمشنر نے ہمارے مطالبے کو سنا اور اس پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔تنخواہوں اور پنشن کی یقین دہانی پر ہم نے احتجاج ختم کر دیا ہے ۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
24 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago






