میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صبح سے صفائی کے پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور عوامی شکایات خود سن رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل میں سستی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کولیکشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور خود صورتِ حال کا جائزہ لیا۔موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ صفائی کی رفتار کو تیز کیا جائے اور آلائشوں کو جلد از جلد راستوں سے اٹھایا جائے۔






