*ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ بارے اہم اجلاس، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےتمام نوٹسز ڈیجیٹل جاری کرنے کی ہدایت کر دی*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے میں جاری ڈیجیٹل ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے آئی ٹی ریفارمز بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کے تمام نوٹسز آج سے ڈیجیٹل جاری کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پہلے سات روز ٹیسٹ رن کے طور پر صرف ڈیجیٹل نوٹسز جاری کیے جائیں۔ ٹاؤن پلاننگ، ہاؤسنگ، سی ایم پی سمیت تمام ونگز کے نوٹسز پر کیو آر کوڈ ہوگا۔کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل نوٹسز سے جعلسازوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کال سنٹر کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کال سنٹر کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ سے متعلقہ تمام سروسز کو آن لائن کرنے بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کو جلد آن لائن کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ایل ڈی اے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کی سہولت اور تاخیری حربوں کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل ریفارمز ناگزیر ہیں۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور آئی ٹی سیکشن کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button