ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس اور زیر تعمیر سٹرکچر پلان روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نیلم روڈ پر زیر تعمیر انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی نیلم روڈ پر ریلوے پٹری کی منتقلی کے لیے امبارکمنٹ بچھا لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے ساتھ کوارڈینیشن سے ریلوے پٹری جلد شفٹ کر لی جائے گی۔ریلوے پٹری کے ایک طرف انڈر پاس کی تمام 48 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ریلوے پٹری کے دوسری طرف انڈرپاس کی 48 میں سے 23 پائلیں کر لی گئیں ہیں۔پیکج ون کی مجموعی طور پر 136 میں سے 74 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں،92 میں سے 26 گرڈرز کاسٹ کر لیے گئے ہیں۔ ریٹینگ والز پر کام دن رات جاری ہے۔انڈر پاسز اور نیلم روڈ پر کام دو شفٹوں میں کیا جارہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی سے منسلک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔جوہر ٹاؤن سے ایل ڈی اے سٹی کا فاصلہ چند منٹ کی مسافت پر ہو گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کے معیار اور رفتار پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کنٹریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کام مکمل، نیلامی 10دسمبر کو ہو گی،ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ
21 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ،بریفنگ
4 دن ago
*ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور ری ماڈلنگ کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی*
4 دن ago
*غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک،مختلف سکیموں میں 54املاک سربمہر*
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی سائٹ کا دورہ
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے کاخورشید قصوری روڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، اور مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے کا14غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن،دفاتر، باؤنڈری وال، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے نے18غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے دفاتر ، باؤنڈری والز، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار کر دیئے
2 ہفتے ago



