پی ڈی ڈبلیو پی نے 9 ارب 95 کروڑ روپے کی ایک ترقیاتی اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔
42 ویں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 9953.772 ملین روپے کی ایک ترقیاتی اسکیم کی منظوری دی گئی۔
منظور شدہ اسکیم سر گنگا رام ہسپتال میں 9953.772 ملین روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا قیام ہے۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکانومسٹ مسعود انور، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔






