برف باری کے باعث بند ہونے والا گلگت بلتستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ دیامر اور ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے باہمی مشاورت سے عید الاضحیٰ تک شاہراہ بابوسر کاغان پر برف پگھلنے اور رات کو سڑک پر پانی جمنے کی وجہ سے صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت دی ہے اور شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک شاہراہ آمدورفت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عید الاضحیٰ کے بعد نئے اوقات کار کا اعلان کیا جائیگا۔

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان*






