*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس، آئندہ آکشن، ریونیو جنریشن بارے بریفنگ دی گئی۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ آکشن، ریونیو جنریشن بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے رواں مالی سال کی پہلی آکشن 25 ستمبر بروز بدھ کرے گا۔آکشن میں پٹرول پمپ سائٹس، مارکی سائٹس، ہسپتال، سپورٹس اور پارکنگ سائٹس کو لیز کے لیے آفر کرے گا۔علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں پٹرول پمپ سائٹ، علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں پارکنگ سائٹ کو لیز پر دیا جائے گا۔قائد اعظم ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن میں مارکی اور ہسپتال سائٹ، ایونیوون اور گرین فورٹ فیز ون میں سپورٹس سائٹ کو لیز پر دیا جائے گا۔فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر نزد ایکسپو سنٹر 20 کنال کا کمرشل پلاٹ بھی آکشن میں رکھا جائے گا۔ایف ٹی سی کے 20 کنال کمرشل پلاٹ کی ادائیگی 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور بقیہ ادائیگی 4 سال کی اقساط میں دینے کی سہولت ہو گی۔ایل ڈی اے کی سکیموں اور نجی سکیموں میں ایجوکیشن اور پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کو آکشن میں رکھا جائے گا۔آکشن میں ایل ڈی اے کی سکیموں میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے نے آکشن رولز میں ترامیم کی ہیں، اقساط میں ادائیگی سے کاروباری افراد کو سہولت ملے گی۔ ایل ڈی اے کاروباری افراد کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کر رہا ہے۔اجلاس میں ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ کا مجوزہ پلان بھی پیش کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 10 کنال 8 مرلے پر دکانیں بنائی جائیں گی، پارکنگ ایریا بھی مختص کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر قائد اعظم ٹاؤن نے بزنس پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف انجینئر ایل ڈی اے،چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر آکشن، فنانس، ریونیو، ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button