پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 51 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 51 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی

۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں وزیراعلیٰ کے پروگرام، کالجز میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے 6 ارب 73 کروڑ روپے , پنجاب میں کلائمٹ آبزرویٹری کے قیام کیلئے 14 ارب 59 کروڑ روپے ، سیالکوٹ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کیلئے 7 ارب روپے، جوڈیشل ٹاور-I لاہور کی تعمیر کے لیے 9 ارب 15 کروڑ ، جوڈیشل ٹاور-II لاہور کی تعمیر کے لیے 9 ارب 14 کروڑ روپے، جوڈیشل ٹاور-III لاہور کی تعمیر کے لیے 6 ارب روپے ، لاہور میں جوڈیشل ٹاورز کی تعمیر کے لیے 2 ارب 32 کروڑ روپے ، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں اسٹریٹجک پلاننگ یونٹ کے قیام (نظرِ ثانی شدہ) کے لیے 1 ارب 16 کروڑ روپے اور پی ایس آئی سی ، ایس آئی ایز میں مسنگ سہولیات کی فراہمی اور آپ گریڈیشن کیلئے 2 ارب 75 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔ فنڈز کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی کے 51 ویں اجلاس میں دی گئی

۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔






