*تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے لکی مروت کے ملازمین سراپا احتجاج*

حاجی انور کمال خان یونین فیڈریشن صوبائی صدر اور ٹی ایم اے لکی مروت یونین صدر اور ان کے ہمراہ یونین کابینہ اور جملہ ٹی ایم اے سٹاف نے تین مہینوں کی تنخواہ اور چھ مہینوں کی پینشن نہ ہونے کی وجہ سے آج سے پرامن احتجاج شروع کیا۔اور یہ احتجاج اسی وقت تک جاری رہیگا ۔جب تک تین مہینوں کی تنخواہ اور چھ مہینوں کی پینشن کی ادائیگی کے بندوبست نہ کیا جائے ۔حاجی انور کمال خان یونین فیڈریشن صوبائی صدر نے ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button