پنجاب حکومت نے16 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس غلام صغیر شاہد کو تبدیل کر کے اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے

انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل محمد محبوب عالم کو تبدیل کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات کیا گیا ہے،تقرری کے منتظر محمد نواز گوندل کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل،ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی مس انجم زنجھرا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ، عمر اویس کو ڈپٹی سیکرٹری ( عملدرآمد) ٹو چیف سیکرٹری ،سید منور عباس بخاری کو ڈائریکٹر ( پروگرام) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) اوکاڑہ علیزہ ریحان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ احمد سلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) اوکاڑہ، خضر حیات کو ڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن حسن نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جبکہ مس شمائلہ منظور کو ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ( اے اینڈ ایف ) پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی،ڈپٹی سیکرٹری (عملدرآمد)ٹو چیف سیکرٹری حسان ظفر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری انہانسمنٹ ڈلیوری اینڈ گورنمنٹ ایفی شنسی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) ڈیرہ غازی خان قدسیہ ناز کو ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) کوٹ ادو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ر یونیو)راجن پور عمران ممتاز خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) بہاولنگر ظہور حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) راجن پور جبکہ ثاقب رضا کو مینیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔





