محکمہ ہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے واسا کے دو ایم ڈیز کے تبادلوں کے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں۔کاشف رسول ایگزیکٹو انجینئر، واسا لاہور جنھیں چکوال تعینات کیا گیا تھا کو ہدایت کی گئی کہ وہ منیجنگ ڈائریکٹر، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور کو رپورٹ کریں۔
اب ان کی دوبارہ چکوال تقرری اور تکہ گنگ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے

حماد فاضل جنھیں چکوال کے ساتھ تلہ گنگ ایم ڈی واسا کا بھی چارج تفویض کیا گیا تھا کے آرڈرز کینسل کر دیئے گئے ہیں انھیں لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے اصل محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






