وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں یوم عاشور کے انتظامات پر بریفنگ

وزیر بلدیات/ وزیر انچارج محرم انتظامات برائے فیصل آباد ڈویژن ذیشان رفیق نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں یوم عاشور کے انتظامات پر بریفنگ لی۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور آرپی او ڈاکٹر عابد خان نے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ، سی پی او کامران عادل اور ڈویژن بھر سے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے ڈویژن میں یوم عاشور کے لئے کئے گئے انتظامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یوم عاشور کے جلوسوں و مجالس کے اختتام تک ڈویژن میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور رات کو لائٹنگ کے خاطرخواہ انتظامات یقینی ہونے چاہیئں جبکہ حساس مقامات کی نگرانی قریبی چھتوں سے بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر جلوس و مجالس مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہونے چاہئیں۔ اس ضمن میں جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جاری مون سون سیزن کے باعث ممکنہ بارشوں کے دوران جلوسوں کے روٹس پر تیز رفتار نکاسی آب کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہئیں۔ اس ضمن میں واسا، پی ایچ اے، میونسپل کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کو متحرک رکھیں اور عیدالاضحی پر صفائی پلان والا جذبہ نظر آنا چاہیئے۔ انہوں نے واسا کے ایمرجنسی کیمپس فعال رکھنے اور مشینری کو متعلقہ مقامات پر متعین رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محرم الحرام کے باقی ایام میں بھی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔

کمشنر سلوت سعید نے اب تک کے محرم انتظامات اور یوم عاشور پر انتظامی وحفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی اقدامات ہائی الرٹ ہیں۔ ڈویژن بھر میں حساس مقامات کی صورتحال کا گاہے بگاہے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کو وقفہ وقفہ سے ریویو کیا گیا ہے اورڈویژنل وضلعی انتظامیہ اورپولیس نے امن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بحال رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 7 محرم کے مرکزی جلوس کے پرامن انداز میں انعقاد کے لئے انتظامات مکمل ہیں اور چیک لسٹ کے مطابق تمام تر انتظامات کی نگرانی جاری ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں کا فلیگ مارچ کیا جا چکا ہے۔ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی چوکس ہے اور بلڈ بینکس بھی فعال ہیں۔ کمشنر فیصل آباد نے ممکنہ بارشوں کی صورت میں متعلقہ اداروں کے پلان اور اربن فلڈنگ پر واسا کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے جلوسوں ومجالس کے حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی نے ڈویژن میں محرم پلان پر موثر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈویژنل اور پولیس انتظامیہ کے جاری اقدامات کو سراہا اور یوم عاشور تک اپنے تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button