پشاور(بلدیات ٹائمز)مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل اور مقامی حکومتوں کے موجودہ صورتحال پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار منقعد ہوا۔ جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے مئیرز، تحصیل، ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چیئرمینز، ممبران و خواتین ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت، مئیر سوات شاہد علی خان، تحصیل چئیرمین دیر بالا رفیع اللہ خان، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار علی خلیل، تحصیل چئیرمین پشتخرہ ہارون صفت، زیشان غزنی خیل، شفقت اللہ خان،تحصیل چئیرمین ہمایون خان ڈی آئی خان، تحصیل، تحصیل چئیرمین غلام حقانی،تحصیل چئیرمین عادل خان، چئیرمین لنڈی کوتل شاہ خالد، تحصیل چئیرمین ٹل مفتی عمران اللہ، تحصیل چئیرمین باجوڑ سید بادشاہ، تحصیل چئیرمین ج۔ جمرود حاجی عظمت آفریدی، چئیرمین ارباب وصال، چئیرمین عبداللہ بٹگرام، چئیرمین نیک محمد، چئیرمین شاہ فیصل، چئیرمین خلیل الرحمن، چئیرمین میاں محفوظ الرحمن، چئیرمین صاحب خان، چئیرمین شاہد خان آفریدی،چئیرمین نور قدیم، حمزہ خان، چئیرمین طاہر زرین، عبدالوحید، ایوب قریشی، شاکرہ گل سمیت متعدد بلدیاتی نمایندگان کا بلدیاتی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی، ناروا ظلم کیوجہ سے گزشتہ پونے چار سال سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام مکمل مفلوج ہیں جس کیوجہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی شدید متاثر ہورہی ہے اور عوام کا مقامی حکومتوں کے نظام سے یقین اٹھ رہا ہے۔

صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے شرکاء کو مقامی حکومتوں کے عدالتی کیسز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ بلدیاتی نمایندگان کے اختیارات و ترقیاتی فنڈز فراہمی کے حوالے سے ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی ہے مگر صوبائی حکومت ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنارہی ہیں۔پی ٹی آئی سابقہ حکومتوں خواہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی حکومت تھی، خواہ علی آمین گھنڈاپور کی حکومت تھی نے مقامی حکومتوں کے مسائل حل کرنے بار بار وعدے کیے مگر کسی وعدے پر عمل پورا نہیں کیا۔صوبائی حکومت اگر وفاق سے میرٹ اور انصاف کی بالادستی کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف خیبرپختونخوا کے 29 ہزار سے زیادہ منتخب نمایندوں کو کیساتھ ظلم با انصافی کیوں کررہی ہیں۔ مئیر مردان حمایت اللہ مایار کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو 29 اکتوبر کو ملاقات کے لیے خط لکھ چکے ہیں مگر ابھی تک انکی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ایسی طرح وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کو بھی ملاقات کے لیے خط لکھ چکے مگر ابھی تک ان کیطرف سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔ طویل مشاورتی اجلاس کے بعد صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 19دسمبر 2025 کو خیبرپختونخوا کے تمام تحصیلوں میں احتجاجی اجلاس منقعد کرنے کیساتھ ساتھ پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے اور ساتھ ہی 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے تمام ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر بند رہینگے۔ 23 دسمبر 2025 کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے پرامن احتجاج اور نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انقعاد ہوگا۔ 5 جنوری 2026 کو صوبائی اسمبلی پشاور کے سامنے بھرپور احتجاج بھی کیا جائیگا۔ صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں اور احتجاج دھرنا انتظامات کے لیے کمیٹیوں کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق رابطہ کمیٹی میں مئیر مردان حمایت اللہ مایار، مئیر پشاور زبیر علی، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت، تحصیل چئیرمین ہمایون خان، تحصیل چئیرمین عادل خان انتظامات کمیٹی کے تحصیل چئیرمین پشتخرہ ہارون صفت، تحصیل چئیرمین دیر بالا رفیع اللہ، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار علی خلیل، تحصیل چئیرمین پبی غیور خٹک، چئیرمین ارباب وصال، چئیرمین حمزہ خان، چئیرمین عالمزیب، چئیرمین ایوب قریشی، ناصرہ عبادت، چئیرمین پرویز خان کا اعلان کیا گیا جب کے پریس کمیٹی کے لیے کوارڈنیٹر انتظار علی خلیل، شاہد خان آفریدی جمرود، خلیل الرحمن باجوڑ، ابرار لارہوتی کوہاٹ، عبداللہ بٹگرام، شاکرہ گل پشاور، نور قدیم، ریاض الدین دیر بالا، عبدالبصیر مہمند کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہیں۔اجلاس میں تمام موجود مئیرز تحصیل ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمین و ممبران نے اس عہد کا اظہار کیا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔






