پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 53 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 16 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی.اجلاس میں 43 ارب کے پلس منصوبے کو فائنل منظوری کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی .

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام (فیز-II) کے لیے 1 ارب 8 کروڑ روپے ، چک 58-NB، تحصیل و ضلع سرگودھا میں ویلیو چین کمپوننٹس کے ساتھ شرمپ اسٹیٹ کے قیام کے لیے 13 ارب روپے اور لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) ہاؤس کے قیام کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے اور ضلع اٹک میں فتح جنگ– ڈھلیاں– تلہ گنگ روڈ سے خرالہ تک ڈوئل کیرج وے کی تعمیر کے لیے 1 ارب 26 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 43 ارب روپے کے پلس منصوبہ کو فائنل منظوری کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفارمیشن سروس (SAMIS) کو مضبوط بنانے کے لیے مارکیٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کے قیام سے متعلق پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔






