سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈاور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریزکے مابین معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سربراہی میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی اورنارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز(NKATI) کے صدرفیصل معیزخان نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق بورڈصنعتی یونٹس سے ٹھوس فضلہ اور صنعتی غیر مضر فضلہ اٹھانے کے لئے خدمات فراہم کرے گا۔مئیر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ سب سے بڑے صنعتی علاقے میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کو مزید مضبوط بنانے کے لئے متعدد خدمات انجام دے گا جس میں فیکٹریوں سے فضلے کا مستقل بنیادوں پر جمع کرنا،صنعتی زون میں سوئپنگ، ضرورت کے مطابق مکینیکل سوئیپر اینڈ واشنگ سروس، اورضرورت کے وقت واٹر باؤزرکی خدمات شامل ہیں۔ان اقدامات کا مقصد نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں صفائی، صحت اور ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانا اور ایک مؤثر، منظم ویسٹ مینجمنٹ نظام کو یقینی بنانا ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈصنعتی علاقوں کے لیے خصوصی آپریشن سیٹ اپ قائم کر رہا ہے تاکہ ویسٹ مینجمنٹ کاموثر، شفاف اور بلاتعطل نظام یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی فضلے کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ جمع کرکے براہِ راست جام چکرو لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے گا، کیونکہ کچرا ٹھکانے لگانے کا غیر منظم طریقہ ماحول اور زیرِ زمین پانی دونوں کو شدید متاثرکررہا ہے۔معاہدے کے تحت روزانہ یا متبادل دن کچرا اٹھانے اور کوڑے دان صاف کرنے کی خدمات فراہم کی جائے گی۔
Read Next
9 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
1 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






