پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا میں مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے لیے، مقامی حکومتوں کے نظام کی اصلی حالت میں بحالی کے لیے اور گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی آئی صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتوں کیساتھ ناروا ظلم کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر احتجاج میں شدت نظر انی لگی۔ بھرپور احتجاج کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کی طرح پشاور میں تیاریاں شروع۔

اس سلسلے میں ممبران میٹروپولیٹن سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور کا اہم اجلاس زیر صدارت ارباب وصال پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی منقعد ہوا جس میں پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی طاہر زرین، اخوانزداہ زاہد اللہ شاہ جے یو آئی،چئیرمین نیک محمد،ملک طارق مسلم لیگ نواز ،عالمزیب فاروقی، عبدالوہاب صافی پاکستان رائے حق، عامر خان پی پی پی،عبدالبصیر مہمند،عاطف اعوان، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل،عبدالواحد،ایوب قریشی،شاہ فیصل،شیخ ندیم،شبیر خلیل،ملک اسامہ،نیاز محمد، قاضی محمد نور سمیت متعدد ممبران و چئیرمینوں نے شرکت کرتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور حکومتی عدم دلچسپی پر گفتگو کی۔ چئیرمین جماعت اسلامی نور غلام نے ممبران میٹروپولیٹن کو 20 دسمبر کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے لیے احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی۔ طویل مشاورت اور لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے متفقہ فیصلے کہ مطابق جمعتہ المبارک پشاور کے تمام ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر بند رہینگے جب کے 5 جنوری 2026 کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں پشاور سے بھرپور شرکت ہوگی۔






