پنجاب میں زرعی، معاشی خوشحالی کا شاندار منصوبہ، ”اپنی زمین ……اپنی محنت، اپنی فصل ……اپنا روزگار“۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ پنجاب میں بے زمین دیہاتیوں کو تقریباً 160ارب روپے کی مالیت کی اراضی کا تاریخی منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرپانی کی دستیابی اور زرخیزی کو مدنظر رکھ کر زرعی اراضی کی نشاندہی کی جائے گی۔”اپنا کھیت، اپنا روزگارسکیم“ کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13812 زرعی لاٹ سے 88780 خاندان مستفید ہوں گے۔ چولستان میں 16685 لاٹ ملنے سے 101111 فیملیز مستفید ہوں گی۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40لاکھ مالیت کی زرعی اراضی کاشت کے لئے ملے گی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کے کامیاب امیدواروں کو فی ایکڑ 50ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آباد کاری ون ٹائم گرانٹ دی جائے گی۔ پانی کی دستیابی کے ساتھ ایک لاکھ 24ہزار 124374 ایکڑ زرعی اراضی کی فراہمی کی جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ دیہات میں بیر وزگار کاشتکاروں کو10 سال کے لئے زرعی اراضی فراہم کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ میں ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کیلئے 43938 ایریاز اور چولستان میں 83425 ایریاز، آبپاشی اور زرخیزی کو مد نظر رکھ کر نشاندہی کی گئی۔ خواہشمند کاشتکار akarpunjabgovt.pk پر2 سے 18 مئی تک اپلائی کر سکتے ہیں۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے امیدوار یکم جون سے 8 جون تک ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل کر سکیں گے۔ 19 جون کو ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کی لسٹ فائنل ہوگی، 30 جون سے لینڈ ڈسٹری بیوشن شروع کر دی جائیگی۔ بریفنگ میں بتایا کہ ایک سے زیادہ امید وار ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے بعد زرعی اراضی دس سال کے لئے دی جائے گی۔ بریفنگ کے مطابق”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کی اراضی صرف زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی، پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پر ہر کاشتکار اپنی مرضی کی فصل کاشت کر سکے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کی ہر لاٹ کے ساتھ ایگریکلچر افسر اور زرعی انٹرنی بھی منسلک ہوں گے۔اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ وزٹ کرکے کاشت کا جائزہ لے گی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
23 گھنٹے ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
1 دن ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
2 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
Related Articles
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
4 دن ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
5 دن ago



