وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی اور جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انگلینڈ سے پاکستان آکر ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے پر خراجِ تحسین کیا۔ ملاقات میں نو تعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے اپنے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو امراض دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کو دنیا میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-*
3 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
4 دن ago






