سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر خان گورایا، کمپنی سیکرٹری محمد مہران افضل اور ہیڈ آف پراجیکٹس اینڈ آپریشنز احسن اللہ کنڈی سے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور دیگر قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات اور ان میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر عمران ندیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کا حساس پہاڑی جغرافیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جس کے باعث انسانی جانوں، انفراسٹرکچر، زراعت اور مقامی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، بروقت پیشگی اطلاع کے نظام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والے انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور دیا۔این ڈی آر ایم ایف حکام نے گلگت بلتستان میں موسمیاتی خطرات اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے اور مؤثر منصوبوں کی معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے لیے نئے منصوبوں کی نشاندہی، موجودہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Read Next
13 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اجلاس
13 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ امجد حسین نے گلگت شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا*
4 دن ago
گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر اعلٰی امجد حسین
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
5 دن ago
زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو 16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ اور مختلف سولر توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے مابین اہم ملاقات
2 ہفتے ago
"یورپی یونین موسمیاتی چیلنجز سے متاثرہ کمیونیٹیز کی معاشی خودکفالت اور زراعت کی جدت کے لئے پرعزم ہے،یوریپن یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلیس
2 ہفتے ago


