وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعلٰی مریم نوازشریف نے یوم پاکستان پراپنے پیغام میں بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 23مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے-اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا-پاکستان کو اللہ تعالٰی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی عطا کیا-یوم پاکستان پر پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے-یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کو بھی دہرانا اوریاد رکھنا چاہیے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ہم سب کے لئے اللہ تعالٰی کی عطا کردہ نعمت غیرمترقبہ ہے -یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں – یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے-یوم پا کستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ یوم پاکستان پر عہد کرتے ہیں پنجاب کو قائد اعظم اور دیگر بانیانِ پاکستان کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کریں گے۔ یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں -یوم پاکستان پرعہد کرتے ہیں پنجاب کو پاکستان کی معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنا ئینگے۔
Read Next
1 دن ago
نور العین قریشی ڈی جی پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی،خرم شہزاد ڈی سی گجرات تعینات
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن لانچ کردیا۔*
3 دن ago
ہبہ سے متعلق ترامیم کے بعد اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
Related Articles
*CM Maryam Nawaz inaugurates University of Rasul and Rasul Medical College in Mandi Bahauddin*
5 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے آبائی گاؤں چیلیانوالہ میں یونین کونسل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
6 دن ago



