اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ مشیر سید نجمی عالم، معاون خصوصی رضا ہارون، سینیٹر مسرور احسن، صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل سردار خان، شہزاد مجید، نیاز احمد خان، دل محمد، ٹائون چیئرمین عاطف خان، پی ڈی کلک عائشہ عزیز و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ خوشی کی بات ہے بارہ دری پارک کا افتتاح ہوا ہے جو کلک کے تحت بنا ہے۔ٹائون اسکیم کلک کے زریعے عمل درآمد کی جاتی ہے۔کوشش ہے بلدیاتی اداروں کے تعاون سے شہرکو بہتر بنائیں۔ سینٹرل میں کلک کے تحت 1.8 کروڑ کی 19 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ پورے شہر میں کلک 8 ارب سے زائدکے 99 منصوبے چل رہے ہیں۔ آئندہ ماہ اپریل میں 75 منصوبوں پرکام شروع ہوجائے گا۔
پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے اس تاثر کو ختم کیا ہے کہ وہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے۔ سب سے زیادہ کام کورنگی میں کئے گئے ہیں اور آج یہ پارک پیپلزپارٹی کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔






