این ایف سی ایوارڈ کے تحت وعدہ شدہ فنڈز مالی سال 2025-26 میں تاحال ریلیز نہیں کیے گئے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وعدہ شدہ فنڈز مالی سال 2025-26 میں تاحال ریلیز نہیں کیے گئے، جس کے باعث قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود قبائلی اضلاع کے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔عمران خان، ان کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ مسلسل غیر انسانی اور غیر جمہوری سلوک کیا جا رہا ہے۔ منگل کے روز واٹر کینن میں مبینہ طور پر زہریلے کیمیکل کے استعمال سے کارکنان اور قیادت کی طبیعت خراب ہوئی، جو کہ قابلِ مذمت ہے۔ پرامن سیاسی کارکنان اور منتخب نمائندوں پر تشدد جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے۔صوبائی حکومت منگل کے روز ہونے والے غیر انسانی اور غیر آئینی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور وفاق و پنجاب حکومت کو سیاسی انتقام کے بجائے ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت پر توجہ دینی چاہیے۔ جی ڈی پی گروتھ، زرعی پیداوار اور صنعتی ترقی کے اشاریے مسلسل تنزلی کا شکار ہیں، جبکہ وفاقی حکومت عوامی فلاح کے بجائے عمران خان اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ ہر 15 دن بعد اپنے تفویض کردہ اضلاع کے فیلڈ وزٹس یقینی بنائیں، کیونکہ فیلڈ وزٹس سے عوام کا اعتماد بحال اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس قائم ہوتا ہے۔

صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر آئندہ کابینہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ لی جائے گی اور چیف سیکرٹری سے اس حوالے سے پیش رفت پر جامع رپورٹ طلب کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button