خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کےنمائندے سراپا احتجاج،تحصیل کونسلز کی سطح پر احتجاج،ویلج،نیبر ہڈ دفاتر مکمل بند

پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا میں مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام، پاکستان تحریک انصاف کیطرف سے مقامی حکومتوں کیساتھ جاری بدترین ناروا ظلم کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر صوبہ بھر میں سٹی لوکل گورنمنٹ، تحصیل لوکل گورنمنٹ کی سطح احتجاجی اجلاسوں کیساتھ ساتھ ریلیوں کا انقعاد کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل پر اظہار خیال کیا۔

مختلف سٹی و تحصیل لوکل گورنمنٹ اجلاسوں سے اظہار خیال کرتے مئیرز، تحصیل ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمینوں و ممبران کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 19 دسمبر 2025 کو خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے پہلے مرحلے کے انتخابات ہوئے تھے مگر انتخابات کے فوری بعد پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ میں ایسی ترامیم کی جس کی وجہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام اج تک مفلوج ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وفاقی حکومت سے آئین و قانون کے مطابق اچھے برتاؤ کا تقاضا کرتی ہے مگر خود پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں آڑاتے ہوئے ناصرف خیبرپختونخوا کے 29 ہزار سے زیادہ منتخب بلدیاتی ممبران کی توہین کی بلکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی کی۔ مقررین کے مطابق 2019 ترمیمی ایکٹ میں جو دفاتر منتقل ہوئے تھے مقامی حکومتوں کو 2019 سے اج تک ایک بھی منتقل شدہ دفتر کا قیام تحصیل سطح پر قائم نا ہوسکا جو کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت کا مقامی حکومتوں کو ظلم کی عکاسی کرتا ہے۔بلدیاتی نمایندوں کا حقوق کے حصول، ترقیاتی فنڈز فراہمی کے حصول کے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا عدالتی محاز پر کامیابی حاصل کرنے کے باوجود صوبائی حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد بھی نہیں کررہی ہیں۔صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی قیادت میں سٹی تحصیل لوکل گورنمنٹ مردان اجلاس میں بلدیاتی مسائل پر صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کے ڈپٹی کمشنر کو تحریری خط پیش کیا گیا اور پرامن ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔تحصیل پشتخرہ پشاور اجلاس تحصیل چئیرمین ہارون صفت کی سربراہی میں ہوا جس میں خصوصی طور پر کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے شرکت کرتے ہوئے ایندہ لائحمہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی۔خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بلدیاتی نمایندوں نے 5 جنوری 2026 خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا میں بھرپور شرکت کا عہد کیا۔

جواب دیں

Back to top button