وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے حضوری باغ لاہور میں سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور مریم خان اور ڈپٹی کمشنر موسی رضا بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ صوبائی وزیر نے کرسمس کیک کاٹا جبکہ پاسٹر حامد عزیز نے دعا کرائی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تقریب سے خطاب میں مسیحی بھائیوں بالخصوص سُتھرا پنجاب کے ورکرز کو ہیپی کرسمس کہتا ہوئے کہا کہ کرسمس خوشی اور مسرت کا تہوار ہے۔ ہم سب مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے اصل ہیروز ہمارے ورکرز ہیں۔ آج جس طرح سُتھرا پنجاب کی کامیابی کے چرچے پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔ اس کا سہرا انہی ہیروز کے سر ہے۔ عالمی ماہرین نے کہا تھا کہ صفائی کا نظام لانا 10 سال سے پہلے ممکن نہیں تاہم وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں 8 ماہ کے اندر موثر نیٹ ورک قائم کرکے دکھایا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ آج سُتھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام بن چکا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ افراد کو براہ راست جبکہ لاکھوں خاندانوں کو بالواسطہ روزگار ملا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوکریاں دینے اور گھر بنانے کے محض دعوے کئے گئے لیکن ہم نے عملاً ایسا کیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ فوربز، بلومبرگ، بی بی سی جیسے شہرت یافتہ میڈیا کے ادارے سُتھرا پنجاب کی تعریف کر رہے ہیں۔ ماضی میں تو بین الاقوامی جریدے پنجاب پر صرف تنقید کرتے تھے۔ یہ کامیابی صرف وزیراعلی مریم نواز شریف کی دلیرانہ فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی جس بھی تقریب میں جاتی ہیں وہاں سُتھرا پنجاب کا ذکر ضرور کرتی ہیں۔ سُتھرا پنجاب کے ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کا اجرأ شروع ہو چکا ہے۔ عیدالاضحیٰ اور سیلاب کے موقع پر سُتھرا پنجاب ورکرز سوشل ورکرز بن کر سامنے آئے۔
اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور کمشنر مریم نواز نے بھی ورکرز کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کے انعقاد کا مقصد ورکرز کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کی کامیابی کے بارے میں تمام شبہات غلط ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا اٹھانے کا وقت ہے تو کوڑا پھینکنے کا بھی ایک وقت مقرر ہونا چاہیئے۔ شہریوں میں سوِک سینس بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ایسا لگتا ہے حکومت پہلی بار سُتھرا پنجاب کی بدولت دیہات تک پہنچی۔ آج روزانہ سُتھرا پنجاب کے ورکرز دیہات کے شہریوں سے رابطہ کرتے ہیں۔ ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے کہا کہ کرسمس کے تہوار پر اپنے ہیروز کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام ورکرز کو سوشل سکیوٹی اور گروپ انشورنس کی سہولیات میسر ہیں۔ آئندہ بھی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔






