وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی جانب سے کرسمس، بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پرخصوصی تقریب

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نےکرسمس، بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پرایک خصوصی تقریب کا انعقادکیا۔تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی راشد نصراللہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرکرسمس، قائداعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔شرکاء کی جانب سے وطن عزیزکی سلامتی اور میاں نواز شریف کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔میاں مرغوب احمد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباددی اورکہاکہ ہم بانیٔ پاکستان محمدعلی جناح اور میاں نواز شریف کے مشن کو آگے بڑھا کر ملک کو عظیم بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے بھارت کے انتہا پسندانہ عزائم ناکام بنائے۔مریم نواز شریف اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی تقدیر بدل رہی ہیں۔مریم نواز شریف کا دورِ حکومت پنجاب کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میاں مرغوب احمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے نیلا گنبد اور داتا دربار کی ری ماڈلنگ کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔تاریخی و مذہبی مقامات کی بحالی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح۔وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ قائداعظم نے پاکستان بنایا اور میاں نواز شریف نے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصراللہ نے کہاکہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیرکے مسلمانوں کو الگ وطن دیا اور میاں نواز شریف نے اس وطن کومحفوظ بنانے میں اہم کرداراداکیا۔تقریب میں ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button